اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریئس نے منگل کو جنرل اسمبلی کو لکھے گئے خط میں بتایا کہ مجموعی طور پر 11 ممالک اپنے واجب رقوم کی ادائیگی میں ناکام رہے ہیں اور ان میں سے آٹھ ممالک نے یو این میں ووٹ دینے کا اپنا حق بھی کھو دیا ہے۔ Lose UN Voting Rights due to unpaid dues
ان ممالک میں ایران، وینزویلا، سوڈان، انٹیگوا اور باربوڈا، کانگو، گنی، پاپوا نیوگنی اور ونواتو شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کے صدر عبداللہ شاہد کی ترجمان پولینا کوبیاک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 19 کے تحت ان رکن ممالک کے ووٹنگ کے حقوق UN Voting Rights کو سلب کر لیا جاتا ہے جن کے بقایہ جات سابقہ دو برسوں میں ادا کیے جانے والے واجبات کے برابر یا اس سے زیادہ ہوجائیں۔
اس اصول میں ایک استثناء یہ ہے کہ اگر رکن ملک یہ ثابت کرتا ہے کہ اس کا ملک واجبات کو ادا کرنے میں سے قاصر ہے تو اسے ووٹ دینے کی رعایت مل سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: UN Chief at Summit For Democracy: دنیا کے بہت سے حصے روشن خیالی کی اقدار سے دور ہو رہے ہیں
اقوام متحدہ کے سربراہ نے اپنے خط میں کہا کہ 2022 میں کومورو جزائر، ساؤ ٹوم، پرنسپے اور صومالیہ مذکورہ صورت حال پر پورا اترتے ہیں۔
فی الحال ایران، سوڈان، وینزویلا، اینٹیگوا اور باربوڈا، کانگو، گنی، پاپوا نیو گنی اور وانواتو کے ووٹنگ کے حقوق معطل کر دیے گئے ہیں۔