اردو

urdu

ETV Bharat / international

شارجہ میں ایک بھارتی کو 28 کروڑ روپے کی لاٹری - شوجیت

متحدہ عرب امارت کے ابوظہبی کے شارجہ میں ایک بھارتی شوجیت کے نام 28 کروڑ روپے کی لاٹری نکلنے کی وجہ سے وہ مالا مال ہوگیا۔

فائل فوٹو

By

Published : May 4, 2019, 11:41 PM IST


ابوظبی ڈیوٹی فری ڈرا میں ٹکٹ نمبر 030510 میں شوجیت کا ڈیڑھ کروڑ درہم (تقریبا 28 کروڑ روپے) کا انعام نکلا ہے۔

ذرائع کے مطابق شوجیت نے یکم اپریل میں لاٹری کی آن لائن ٹکٹ کی خریداری کی تھی۔ شوجیت کو انعام جیتنے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں تھی۔

یہاں تک کہ لاٹری آپریٹ کرنے والے افسران نے شوجیت کو فون پر کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ فون کاٹ دیتا تھا۔

یہ لاٹری کے ٹکٹ ابوظبی انٹرنیشنل ہوائی اڈے، العین ڈیوٹی فری اور سٹی ٹرمنل ابوظبی میں ملتے ہیں۔

ٹکٹ کی عام قیمت 500 درہم ہوتی ہے۔ اگر ٹکٹ خریدنے والا دو ٹکٹ خریدتا ہے تو اسے ایک ٹکٹ مفت میں دیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details