اردو

urdu

By

Published : Jan 8, 2020, 9:42 AM IST

ETV Bharat / international

ایران میں بھَگدڑ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

امریکی ڈرون راکٹ حملے میں گزشتہ ہفتے ہلاک ہوئے ایران کی اسلامی پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سیلمانی کے كرمان میں آخری سفر کے دوران بھَگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 56 ہو گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 213 ہو گئی ہے۔

سلیمانی کے آخری سفر میں بھَگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کی تعداد 56 پہنچی
سلیمانی کے آخری سفر میں بھَگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کی تعداد 56 پہنچی

ایرانی ایمرجنسی سینٹر کے سربراہ نے اس کی اطلاع دی ۔ اس سے پہلے مہلوکین کی تعداد 40 اور زخمیوں کی تعداد 190 بتائی گئی تھی ۔ سلیمانی کے آخری سفر میں لاکھوں لوگ شامل تھے ۔ تہران میں 10 لاکھ لوگ اپنے لیڈر کو آخری وداعی دینے کے لئے جمع ہوئے تھے ۔

جنرل سلیمانی کے آبائی شہر كرمان کی سڑکوں پر منگل کی صبح ہی لاکھوں لوگ اپنے بہادر افسر کو آخری وداعی دینے آئے تھے۔ اس درمیان کچھ ویڈیو فوٹیج میں اس بھَگدڑ میں ہلاک شدگان فرش پر پڑے نظر آ رہے اور ان کی لاشیں کپڑوں سے ڈھکی ہوئی ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details