اردو

urdu

ETV Bharat / international

'نوبل پیس پرائز' کا خواہش مند نہیں: عمران خان - kashmir dispute

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’نوبل پیس پرائز‘ کی حقدار وہ شخصیت ہے جو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان

By

Published : Mar 4, 2019, 11:33 AM IST

عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ :' میں ’نوبل پیس پرائز‘ کا حقدار نہیں ہوں۔ اس کا اصل مستحق وہ ہے جو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے اور بر صغیر میں ترقی اور امن و استحکام کے لیے راستہ ہموار کرے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے بھارتی پائلٹ ابھینندن ورتمان کو رہا کرنے کے اقدام کے بعد ان کے ملک کے اعلی رہنماوں سمیت پوری دنیا سے ’نوبل پیس پرائز‘ کے لیے منتخب کیے جانے کی باتیں کہی جارہی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کو نوبل امن انعام دینے کے لیے پاکستانی اسمبلی میں قرارداد بھی پیش کی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے دانشمندانہ کردار ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details