اردو

urdu

By

Published : May 25, 2021, 9:32 AM IST

Updated : May 25, 2021, 3:20 PM IST

ETV Bharat / international

غزہ میں معمولاتِ زندگی بحال ہو رہی ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے واضح کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا سلسلہ جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ 'غزہ میں معمولات زندگی بحال ہو رہی ہے۔'

غزہ میں جنگ بندی کے بعد معمولاتِ زندگی بحال: اقوام متحدہ
غزہ میں جنگ بندی کے بعد معمولاتِ زندگی بحال: اقوام متحدہ

اسرائیلی وزارت دفاع کے غزہ کی پٹی میں راحتی سامان کی گاڑیوں کو منظوری دینے کے امور پر نظر رکھنے والے انچارج نے پیر کی دیر رات کہا کہ وہ فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد کی گاڑیوں کے قافلہ کو منگل کے روز فلسطین میں داخل ہونے کی اجازت دے گا۔

غزہ میں جنگ بندی کے بعد معمولاتِ زندگی بحال ہو رہے ہیں: اقوام متحدہ

دجارک نے یہ بھی کہا کہ 'ایسا لگتا ہے کہ اس قسم کے سامانوں کے بارے میں وضاحت کا فقدان ہے جنہیں اس مقام سے عبور کرتے ہوئے غزہ پٹی جانا ہے۔ تاہم سلامتی کونسل کے اراکین نے فلسطینی شہریوں کے لیے فوری امداد کی ضرورت پر زور دیا۔'

واضح رہے کہ جمعہ کے روز اعلان کردہ جنگ بندی میں غزہ نے راکٹ جب کہ اسرائیل نے فضائی حملے روک دئے جس میں 250 سے زیادہ افراد مارے گئے، ان میں سے اکثریت فلسطینیوں کی ہے۔

غزہ میں جنگ بندی کے بعد معمولاتِ زندگی بحال: اقوام متحدہ

سلامتی کونسل نے غزہ جنگ بندی کی مکمل پاسداری کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیل غزہ تصادم پر سلامتی کونسل نے اپنا یہ پہلا مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ یہ مشترکہ اعلامیہ امریکی مندوب کی حمایت سے جاری ہوا۔ اس سے قبل امریکہ نے سلامتی کونسل کا مشترکہ اعلامیہ روک دیا تھا۔

Last Updated : May 25, 2021, 3:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details