لبنانی دارالحکومت بیروت میں ایندھن کے ایک ڈپو میں ہونے والے زوردار دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور پچاس سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
لبنان کے حکومتی ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ گنجان آبادی والے طارق الجدہدہ کے علاقے میں ہوا۔
عمارت میں رہائش پذیر لوگوں کے مطابق مکان مالک ڈیزل کو عمارت میں رکھتا تھا اور دیگر ذرائع کے مطابق ڈپو میں پیٹرول کے کئی ڈبے رکھے ہوئے تھے۔