سعودی عرب کے شہر جدہ کے بندرگاہ پر آئل ٹینکر سے کوئی نامعلوم چیز ٹکرا گئی، جس سے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی جو دھماکے کا سبب بنا۔
اس واقعے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے شپنگ کمپنی ہفنیا نے بتایا کہ اس کے آئل ٹینکر بی ڈبلیو میں دھماکہ ہوا، اس وقت جہاز سعودی عرب کے جدہ پورٹ پر تھا جس سے آئل کی رفلنگ ہو رہی تھی۔
ایک بیان میں ہفنیا نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے شہر جدہ کے بندرگاہ پر آئل ٹینکر سے تیل خالی کرتے وقت نامعلوم چیز نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک دھماکہ ہوا اور اس کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔