اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان: ملٹری یونیورسٹی کے باہر دھماکہ، کئی زخمی - افغانستان میں ملٹری یونیورسٹی کے باہر دھماکہ

وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ 'دھماکے میں فوجی اہلکاروں سمیت کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ بعد میں اور ضروری اطلاعات میڈیا کو دی جائیں گی۔'

ملٹری یونیورسٹی کے باہر دھماکہ، کئی زخمی
ملٹری یونیورسٹی کے باہر دھماکہ، کئی زخمی

By

Published : Feb 11, 2020, 1:04 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:33 PM IST

افغانستان کے کابل شہر میں ایک ملٹری یونیورسٹی کے باہر منگل کو خودکش بم دھماکے میں کئی لوگ زخمی ہوگئے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ 'دھماکے میں فوجی اہلکاروں سمیت کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ بعد میں اور ضروری اطلاعات میڈیا کو دی جائیں گی۔'

ترجمان نے بتایا کہ 'زخمیوں کی تعداد کی ابھی گنتی کی جارہی ہے۔'

عینی شاہد احمد سمیر نے بتایا کہ 'کار بم دھماکہ آج صبح مقامی وقت کے مطابق سات بج کر پانچ منٹ پر ہوا جب طلبہ اور یونیورسٹی کے ملازم مارشل فہیم نیشنل ڈفینس یونیورسٹی میں جانے کےلئے آرہے تھے۔'

سمیر نے بتایا کہ 'جائے وقوع کا محاصرہ کیا گیا ہے اور دھماکے کے بعد سلامتی دستوں نے وارننگ کے طورپر کئی راؤنڈ فائرنگ بھی کی۔ دھماکے میں مصروف سڑک پرجانے والی کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔'

بچاؤ ٹیم، پولیس اور سلامتی دستوں نے جائےوقوع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔

کسی بھی عسکریت پسند گروپ نے ابھی تک حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 11:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details