اردو

urdu

ETV Bharat / international

مصر میں کورونا سے تین ہزار سے زائد اموات - egyptian ministry of health

مصر میں عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ -19) کے مسلسل بڑھتے معاملوں کے درمیان ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھکر 75 ہزار ہوگئی ہےاور تقریباً 3 ہزار 300 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

مصر میں کورونا سے تین ہزار سے زائد اموات
مصر میں کورونا سے تین ہزار سے زائد اموات

By

Published : Jul 6, 2020, 12:31 PM IST

وزارت صحت کے ترجمان خالد محمد نے بیان جاری کرکے کہا 'گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 1 ہزار 218 لوگوں کی کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور اس دوران 63 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔'

اس سے پہلے ہفتے کو ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے 79 لوگوں کی موت ہوگئی تھی حالانکہ راحت کی بات یہ ہے کہ ملک میں کورونا کے معاملوں کی تعداد کم ہونی شروع ہوگئی ہے۔

مصر میں اب تک 75 ہزار 253 لوگ کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 20 ہزار 726 لوگ پوری طرح سے ٹھیک ہوچکے ہیں اور3 ہزار 343 متاثرین کی جان جا چکی ہے، ملک میں اس کے علاوہ لاک ڈاؤن میں بھی راحت شروع کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details