ویڈیو کانفرنس سے ذریعے اپنے خطاب میں حماس کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے کہا کہ 'صدی کی ڈیل' جیسی مشکوک سکیمز کا مقصد قضیہ فلسطین کا سودہ کرنا ہے، ہم اسے سرے سے مسترد کرتے ہیں اور کسی بھی صورت میں اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے'۔
خالد مشعل نے کہا کہ 'سنچری ڈیل' کا کوئی مستقبل نہیں اور مجھے امید ہے کہ یہ سازش ہر صور ت میں ناکام ہوگی'۔
خالد مشعل نے کہا کہ منامہ اجلاس انتہائی مشکوک ہے، یہ بقیہ عرب ممالک کے سربراہان کے سودے کی رشوت ہے'۔
خالد مشعل نے کہا کہ امریکہ کی خوش نودی کی خاطر عرب مملک کے سربراہان فلسطین کو قربان کردینا چاہتے ہیں، اگر کوئی سودے بازی کرناچاہتا ہے تو وہ اس چیز کی سودے بازی کرے جو اس کے پاس موجود ہو۔ فلسطین پرصرف فلسطینیوں کاحق ہے'۔
انہوںنے ریڈ لائسے متعلق کہا کہ مذاحمت کا حق، اسرائیلی تعاون کا خاتمہ، اور اسرائیل کی جیلوں سے فلسطینی عوام کی رہائی ان جیسےموضوعات پر سمجھوتہ بالکل ممکن نھیں ہے'۔