اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیل میں کورونا کے 4034 نئے معاملے - اسرائیل

اسرائیل میں کورونا وائرس کے 4034 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 402 ہوگئی ہے۔

اسرائیل میں کورونا
اسرائیل میں کورونا

By

Published : Sep 16, 2020, 12:28 PM IST

اسرائیل میں کورونا وائرس کا قہرجاری ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران چار ہزار 34 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ کی کل مجموعی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 402 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 11 مزید اموات کے ساتھ کوروناوائرس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1147 ہوگئی ہے جبکہ شدید بیمار مریضوں کی تعداد 534 ہے۔

اسرائیل میں کورونا

گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں 2157 مریض شفایاب ہوئے ہیں، جس سے اس کی مجموعی تعداد 120727 ہوچکی ہے۔ فی الحال اس ملک میں 42528 ایکٹیو کیسز ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ نے حال ہی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پابندیاں عائد کردی تھیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details