اردو

urdu

ETV Bharat / international

مغربی کنارے میں آبادکاری چوکی کے خلاف فلسطینیوں کا مظاہرہ

قریب کے دیہات میں رہنے والے فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ یہ چوکی ان کی زمین پر بنائی گئی ہے اور خدشہ ہے کہ یہ آگے بڑھائی جائے گی اور قریب کی بڑی بستیوں میں ضم کر دی جائے گی۔

Clashes as Palestinians protest settlement outpost
Clashes as Palestinians protest settlement outpost

By

Published : Jul 17, 2021, 1:19 PM IST

اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیتہ میں جمعہ کے روز آسمان دھویں سے بھر گیا، کیونکہ اس مقام پر فلسطنینیوں نے اسرائیلی آبادکاری چوکی کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مغربی کنارے میں آبادکاری چوکی کے خلاف فلسطینیوں کا مظاہرہ

قریب کے دیہات میں رہنے والے فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ یہ چوکی ان کی زمین پر بنائی گئی ہے اور خدشہ ہے کہ یہ آگے بڑھائی جائے گی اور قریب کی بڑی بستیوں میں ضم کر دی جائے گی۔

انہوں نے چوکی کے خلاف روزانہ مظاہرے کیے ہیں۔ مظاہرین اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کرتے ہیں جس کے جواب میں اسرائیلی فورسز کے اہلکار ان پر آنسو گیس کے گولے داغتے ہیں۔

حالیہ جھڑپوں میں دو نوعمر سمیت کم سے کم چار مظاہرین ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی پولیس اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپ

آباد کاروں نے اس چوکی کا نام ایوئٹر رکھا ہے۔ جون کے آخر میں اسرائیل نے ایوئٹر میں بسنے والے آباد کاروں کے ساتھ سمجھوتہ کیا۔

معاہدے کے تحت آباد کاروں نے چوکی چھوڑ دی اور یہ علاقہ ایک بند فوجی زون بن گیا لیکن مکانات اور سڑکیں باقی رہ گئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details