اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے مابین جھڑپ - اسرائیل میں پرتشدد جھڑپ

اسرائیل کے دارالحکومت یروشلم کے بیرونی علاقے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں میں تقریبا 20 فلسطینی شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Jan 25, 2020, 3:20 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 9:05 AM IST

بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کریسنٹ کے ترجمان نے ہفتہ کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی ہے۔

انہوں نے کہا 'یروشلم کے مضافات بیت هنينہ میں آج رات اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 20 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے'۔

کئی دہائیوں سے اسرائیل اور فلسطینی شہریوں کے درمیان لڑائی جاری ہے، فلسطین کے مغربی کنارے مشرقی یروشلم اور غزہ کی پٹی پر مکمل طور پر اپنا کنٹرول بنانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں، ان علاقوں پر جزوی طور پر اسرائیل کا قبضہ ہے۔

قابل غور ہے کہ فلسطینی عوام نے 30 مارچ 2018 کو ’دی گریٹ مارچ آف رٹرن‘ نام سے بڑے پیمانے پر احتجاج کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد سے ہر جمعہ کو فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 9:05 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details