اردو

urdu

ETV Bharat / international

برطانیہ کی کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش: ایران - ایران

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب برطانیہ کی تین بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزر رہے تھے۔

برطانیہ کی کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش: ایران

By

Published : Jul 11, 2019, 5:56 PM IST

برطانیہ نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی افواج نے برطانوی تجارتی بحری جہاز کو روکنے اور راستہ تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔

ساتھ ہی برطانیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ برطانوی رائل نیوی کے ایک بحری جہاز نے ایران کی اس کوشش کو ناکام کر دیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب برطانیہ کی تین بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزر رہے تھے۔

دوسری جانب ایران نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

غور طلب ہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے برطانیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے جبرالٹر کے سمندری علاقے میں ایرانی آئل ٹینکرز کو روکے جانے کے نتائج بھگتنے ہوں گے، تاہم انہوں نے ان نتائج کی نوعیت کو واضح نہیں کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details