سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مزار شریف میں منگل کی صبح ہوئے زوردار دھماکہ میں 22 لوگوں کو بلخ اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سے کسی کی حالت سنگین نہیں ہے۔
افغانستان : بم دھماکہ میں 22لوگ زخمی - افغانستان کے شمالی بلخ صوبہ
افغانستان کے شمالی بلخ صوبہ کی دارالحکومت مزار شریف میں منگل کو ہوئے زبردست دھماکہ میں کم از کم 22لوگ زخمی ہوگئے۔
افغانستان : بم دھماکہ میں 22لوگ زخمی
صوبائی پولیس ترجمان عادل شاہ عادل نے بتایا کہ یہ دھماکہ دیسی دھماکہ کے ذریعہ کرایا گیا اور اسے شہر میں الوکوزئی اسکوائر میں سڑک کنارے ایک سائکل پر رکھا گیا تھا۔
زخمیوں میں ایک پولیس افسر اور ٹریفک پولیس کے تین جوان شامل ہیں۔ سلامتی دستوں نے پورے علاقہ کا احتیاط کے طورپر محاصرہ کرلیا ہے۔ اب تک کسی بھی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔