دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے علاج اور اس کے خاتمہ کے لیے جہاں بڑے بڑے سائنس داں اور محقیقن تحقیق میں مصروف ہیں تو وہیں متعدد لیبارٹیز میں کورونا ویکسین کی دریافت اور کھوج بھی جاری ہے۔
اسی ضمن میں مختلف مذاہب کے لوگ اپنے اپنے انداز میں کورونا وبا کے خاتمہ کے لیے دعائیں بھی کررہے ہیں۔
دنیا بھر میں دوسری سب سے بڑی مسجد سعودی عرب کے شہر مدینہ میں واقع 'مسجد نبوی ﷺ' میں بھی کورونا کے خاتمہ کے لیے نفل نماز کا اہتمام کیا گیا اور خصوصی دعا کی گئی۔
مسجد نبوی ﷺ میں نماز کی امامت شیخ عبد الباری الثبیتی نے کی بعد ازاں موثر خطبہ بھی دیا جس میں مسلمانوں کو توبہ و استغفار کی ترغیب دی گئی اور اس وبا کے خاتمہ کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔