جمعرات کے روز خلیج عمان میں نشانہ بنائے گئے جہازوں کی شناخت کوکوکا کریجیئس اور فرنٹ آلٹیئر کے نام سے کی گئی ہے۔
ان حملوں میں مبینہ طور پر سمندری بارودی سرنگیں اور دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ خطے میں جہاز رانی کے نگران محکمے کے مطابق واقعے کے فوراً بعد دونوں جہازوں سے عملے کو نکال لیا گیا۔
خلیج عمان میں تیل بردار جہازوں پر نیا حملہ - جہازوں
خلیج عمان میں دو تیل بردار جہازوں کو بھی حملوں کا نشانہ بنا گیا، جس کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی۔
علامتی تصویر
ناروے کے سمندری نگرانی کے ادارے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ایجنسی کے مطابق فرنٹ آلٹیئر نامی آئل ٹینکر پر 3 دھماکوں کی اطلاع ہے۔ تاہم کسی کے بھی زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں، جب کہ آخری اطلاعات آنے تک جہاز پر لگی آگ بجھانے کا عمل جاری تھا۔