اردو

urdu

ETV Bharat / international

مغربی ایشیا کے تازہ بحران کے لیے امریکہ ذمہ دار: ایران - امریکہ کے ذریعہ کیے گئے جرم

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ 'مغربی ایشیا میں تازہ بحران کے لیے امریکہ ذمہ دار ہے اور خطے میں امریکہ کے ذریعہ کیے گئے جرم کی عالمی سطح پر کھل کر مذمت کی جانی چاہئے۔'

مغربی ایشیا کے تازہ بحران کے لیے امریکہ ذمہ دار: ایران
مغربی ایشیا کے تازہ بحران کے لیے امریکہ ذمہ دار: ایران

By

Published : Jan 13, 2020, 12:32 PM IST

حسن روحانی نے کہا کہ 'امن و سلاامتی کے لیے خطے کے ممالک کو مل کر کام کرنا چاہئے۔'
صدر کے دفتر نے پریس ریلیز جاری کرکے کہا ہے کہ 'روحانی نے سویڈن کے وزیر اعظم اسٹیفن لوفوین کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران یہ بات کہی۔'

مغربی ایشیا کے تازہ بحران کے لیے امریکہ ذمہ دار: ایران

روحانی نے کہا کہ 'خطے کی تازہ صورت حال کے لیے امریکہ ذمہ دار ہے اور خطے میں امریکہ کی طرف سے کیے گئے جرم کی ہم سب کو واضح طور پر سخت مذمت کرنی چاہئے۔'

روحاني نے کہا کہ 'ایران کی جانب سے عراق میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت کیا گیا اور یہ جرم نہیں تھا۔' انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیا کے بحران کا حل ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے صرف خطے کے ممالک کی طرف سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہو سکتا ہے۔

صدر نے کہا کہ خطے میں امن و سلامتی بحال کرنے کے لیے ہم سب کو ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details