اردو

urdu

ETV Bharat / international

بغداد میں امریکی سفارتخانے پر حملے کا الزام بے بنیاد: ایران - بغداد کے گرین زون میں داغے گئے تین راکٹوں مار گرایا

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے جمعرات کے روز کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر حملے کے الزامات لگائے ہیں جو بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔

allegations of attack on us embassy in baghdad baseless says iran
بغداد میں امریکی سفارتخانے پر حملے کا الزام بے بنیاد: ایران

By

Published : Dec 24, 2020, 10:08 PM IST

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ٹویٹر پر لکھا کہ ایران کی سرزمین سے عراق میں امریکی سفارتخانے کو حالیہ راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر راکٹ حملے میں کوئی امریکی شہری ہلاک ہوا تو امریکہ ایران کو ذمہ دار ٹھہرائے گا۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹ

مسٹر خطیب زادے نے کہا کہ ایران اپنی طرف سے سفارتی اور شہری مقامات پر حملوں کو مسترد کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل میں سیاسی بحران، دو برس میں چوتھی مرتبہ انتخابات کا اعلان

ترجمان نے زور دے کر کہا کہ امریکی الزامات بے بنیاد اور فرضی ہیں اور انہوں نے الزام لگایا کہ یہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی اشتعال انگیز کارروائی کا حصہ ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے

مسٹر خطیب زادے نے کہا کہ اگر کوئی بلاوجہ کارروائی ہوتی ہے تو ایران اس کے لیے امریکہ کو ذمہ دار ٹھہرائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ یہ راکٹ حملے اتوار کے روز ہوئے تھے، جس میں امریکی سفارتخانے میں تعینات ایک دفاعی انٹرسیپٹر نے بغداد کے گرین زون میں داغے گئے تین راکٹوں مار گرایا تھا جہاں متعدد سرکاری دفاتر اور سفارتی مشن موجود ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details