اردو

urdu

ETV Bharat / international

مسجد الاقصیٰ عارضی طور پر بند - coronavirus

کووڈ-19 کے خدشے کے پیش نظر ایک ہنگامی نشست کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

al-aqsa
al-aqsa

By

Published : Mar 23, 2020, 2:31 PM IST

کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر قبلہ اول مسجدالاقصیٰ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

محکمہ اوقاف نے کورونا وائرس کے متعلق ایک ہنگامی نشست کے بعد مسجد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت مسجد میں نماز ادا نہیں کی جائے گی لیکن مقررہ وقت پر اذان ہوتی رہے گی۔

مسجد الاقصیٰ کو عارضی طور پر کیا گیا بند

مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی مقدسات کے انتظام وانصرام کے ذمے دار محکمہ اوقاف کے مطابق اس کے قبل قبلہ اول کے صحن میں نمازادا کی جا رہی تھی۔

مسجدالاقصیٰ کے ڈائریکٹر عمر کسوانی نے بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مسجد الاقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔

عمرہ زائرین پر پابندی

واضح ہو کہ سعودی حکومت نے کووڈ-19 کے خدشے کے پیش نظر دیگر ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین پر پابندی عائد کر رکھی ہے جب کہ مطاف کو بھی خالی کروا کر خانہ کعبہ میں جراثیم کش اسپرے کیا گیا تھا۔ دنیا بھر میں کووڈ-19 سے تحفظ کے لئے مذہبی اور دیگر اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details