افغانستان کی فوج کی شدہت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس کے تحت 24 گھنٹوں کے اندر فوج نے 109 شدت پسندوں کو ہلاک کیا جبکہ 45 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
فوج نے دہشت گردوں کے خلاف ملک کے 15 مختلف صوبوں میں 18 آپریشن کیے۔ اس کے تحت پانچ دہشت گردوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
افغانستان کی وزارت دفاع نے ٹویٹ کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے 15 صوبوں میں 18 کاروائیوں میں 109 شدت پسند ہلاک جبکہ 45 دیگر زخمی اور 5 شدت پسند گرفتار کیا گیا ہے۔
تاہم وزارت دفاع نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ یہ تمام ایک ہی تنظیم کے ارکان تھے یا پھر الگ الگ گروپ سے تعلق رکھتے تھے۔
'افغانستان دنیا کا سب سے زیادہ جان لیوا جنگی ملک'