اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغان فورسز طالبان کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کے لیے تیار

افغانستان میں طالبان کے توسیع پسندانہ عزائم اور کئی اہم مقامات پر قبضے کے پیش نظر افغان فورسز نے طالبان کی پُرتشدد کارروائیوں کے بعد بڑے پیمانے پر آپریشن کرنے کا اعلان کردیا۔

Afghan forces ready for decisive operation against Taliban
افغان فورسز طالبان کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کے لیے تیار

By

Published : Jul 5, 2021, 12:18 PM IST

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے صوبہ قندھار اور پکتیکا کے مزید 13 اضلاع پر قبضہ کرلیا جبکہ مسلح گروپ کی جانب سے مزید پیش قدمی جاری ہے۔افغان فورسز 9 صوبوں میں طالبان کے خلاف آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 224 طالبان ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل وزارتِ دفاع نے ملک میں جاری مسلح جتھے کی پیش قدمی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ’افغان فورسز طالبان کے خلاف بھرپور آپریشن کے لیے تیار ہیں‘۔انہوں نے بتایا کہ افغان شہرفیض آبادمیں فورسز آپریشن کی بھرپور تیاری کے ساتھ پہنچ گئیں ہیں، جو طالبان کو زیر کر کے علاقے میں حکومت کا کنٹرول بحال کروائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

Philippines Plane Crash: فلپائن میں طیارہ حادثہ میں اب تک 45 لوگوں کی موت



واضح رہے کہ امریکی اور نیٹو افواج کا افغانستان سے انخلا جاری ہے، غیر ملکی افواج نے بگرام ایئربیس کا مکمل انتظام افغان فورسز کے حوالے کردیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان رہنماؤں نے افغان فوج کے اہلکاروں کے نام ایک پیغام بھی جاری کیا، جس میں انہوں نے ہتھیار پھینکنے پر تحفظ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details