اردو

urdu

ETV Bharat / international

ابوظہبی کی 'مبادلہ' کا ریلائنس جیو پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری کا اعلان - سرمایہ کار کے طور پر 9093.60 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان

مکیش امبانی کے جیو پلیٹ فارمز نے چھ ہفتوں کے اندر لاک ڈاؤن کے بحران میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی ایک اور تاریخ رقم کی جب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ’مبادلہ‘ نے چھٹے سرمایہ کار کے طور پر 9093.60 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

abu dhabi's 'exchange' announces investment in reliance jio platforms
ابوظہبی کی 'مبادلہ' کا ریلائنس جیو پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری کا اعلان

By

Published : Jun 5, 2020, 11:27 AM IST

ابوظہبی کے مبادلہ نے جیو پلیٹ فارم میں 1.85 فیصد ایکویٹی کے لیے یہ سرمایہ کاری کی ہے۔

مبادلہ نے یہ سرمایہ کاری جیو پلیٹ فارمز میں ایکویٹی ویلیوشن پر 4.91 لاکھ کروڑ روپے اور وینچر کیپیٹل میں 5.16 لاکھ کروڑ روپے سرمایہ انویسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابوظہبی کی 'مبادلہ' کا ریلائنس جیو پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری کا اعلان

اس سے قبل، ’فیس بک‘، ’سلور لیک پارٹنرز‘، وسٹا ایکویٹی پارٹنرز، ’جنرل اٹلانٹیکا‘ اور ’کے کے آر‘نے جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔ مبادلہ سمیت جیو پلیٹ فارمز میں کل سرمایہ کاری 87655.35 کروڑ روپے رہی ہے۔

ابوظہبی کی 'مبادلہ' کا ریلائنس جیو پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری کا اعلان

فیس بک نے 22 اپریل کو 9.99 فیصد ایکویٹی کے لیے 43573.62 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ اس کے بعد سلور لیک پارٹنرز نے 1.15 فیصد ایکویٹی حاصل کرنے کے لیے 5،655.75 روپے کی سرمایہ کاری کی۔ وسٹا ایکویٹی پارٹنرز اور جنرل اٹلانٹیکا نے بالترتیب 2.32 اور 1.34 فیصد ایکویٹی میں 11367 اور 6598.38 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ کے کے آر نے جیو پلیٹ فارم میں 11367 کروڑ روپے یعنی 2.32 فیصد ایکویٹی کے لیے لگائے ہیں۔

’مبادلہ‘ کے 9093.60 کروڑ کو ملاکر جیو پلیٹ فارم میں35۔87655 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری یعنی 97۔18 فیصد ایکویٹی ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details