اردو

urdu

ETV Bharat / international

شام میں دو لاکھ افراد بے گھر، حالات بدتر - باغیوں

بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ شمال مغربی شام میں حالات مسلسل بگڑ رہے ہیں۔

شام میں دو لاکھ افراد بے گھر،حالات بدتر، علامتی تصویر

By

Published : May 18, 2019, 11:17 AM IST

عالمی امدادی تنظیموں کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب دمشق حکومت کی جانب سے باغیوں کے زیرقبضہ علاقے حاصل کرنے کے لیے بڑی عسکری کمک بھیجی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق روس اور ترکی کی جانب سے گزشتہ برس ستمبر میں شمال مغربی شام میں فائربندی کے ایک معاہدے پر رضامندی ظاہر کی گئی تھی، تاہم حالیہ دنوں میں حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان جاری جھڑپوں کے بعد یہ معاہدہ بکھرتا نظر آ رہا ہے۔

جمعے کے روز 70 امدادی تنظیموں نے اپیل کی ہے کہ فریقین لڑائی روکیں۔ ان تنظیموں کے مطابق حالیہ جھڑپوں کی وجہ سے ایک لاکھ اسی ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details