مصر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 68 افراد کی موت کے بعد ملک میں اس وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4188 ہوگئی ہے۔ مصری وزارت صحت کی ترجمان خالد مجاہد نے جمعہ کے روز کہا کہ اس عرصے کے دوران کورونا وائرس کے 703 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے اس کی مجموعی تعداد 86،474 ہو گئی ہے۔
مصر میں 26 مئی سے کورونا وائرس کے کم سے کم نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ مسلسل نواں دن ہے جب نئے کیسز کی تعداد ایک ہزار سے کم رہی ہے۔
دریں اثنا کورونا سے متاثرہ 611 مریضوں کو مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔
وزارت کے مطابق ملک میں اب تک 27،302 افراد اس وبا سے مکمل طور پر صحت یاب ہوئے ہیں۔