اردو

urdu

ETV Bharat / international

لبنان: مظاہروں کے دوران 70 بچے زخمی

لبنان کے تاریخی شہر طرابلس میں گزشتہ ایک ہفتے میں مظاہرے کے دوران 70 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

مظاہروں کے دوران 70 بچے زخمی
مظاہروں کے دوران 70 بچے زخمی

By

Published : Jan 31, 2021, 8:51 AM IST

طرابلس لبنان کا دوسرا بڑا شہر ہے، جہاں مظاہرہ کے دوران ایک ہفتے کے اندر 70 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

یونیسیف (UNICEF) کے مطابق پولیس اور احتجاجیوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔

یونیسف نے ایسے احتجاج میں نابالغ بچوں کی شمولیت پر متنبہ کیا ہے اور بچوں کی صحت و تحفظ پر زور دیا ہے۔

مزید پڑھیں:متحدہ عرب امارات پیشہ ور افراد کو شہریت فراہم کرے گا

طرابلس میں گذشتہ 25 جنوری 2021 سے مظاہرہ جاری ہیں جس میں اب تک میڈیا رپورٹ کے مطابق 400 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں مرد و خواتین دونوں شامل ہیں اور اب بچوں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع آئی ہے۔

خیال رہے کہ مظاہرین معاشی بدحالی کو دور کرنے اور روزگار فراہم کرنے کے لیے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details