اردو

urdu

ETV Bharat / international

لیبیا میں فضائی حملے میں سات مراقشی شہری ہلاک

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے شمالی علاقے میں واقع تجورا کے ایک راحتی مرکز پر ہوئے فضائی حملے میں مراقش کے سات افراد کی موت ہوگئی اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے جبکہ تین دیگر لاپتہ ہیں۔

By

Published : Jul 7, 2019, 11:16 PM IST

لیبیا میں فضائی حملے میں سات مراقشی شہریوں کی موت

مراقش وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں اس واقعہ کی اطلا ع دی گئی۔ جب فضائی حملہ ہوا اس وقت راحتی مرکز میں 18مراقشی تارکین وطن موجود تھے۔ حملے میں آٹھ لوگ زخمی ہوئے ہیں جبکہ تین دیگر تارکین وطن لاپتہ ہیں۔

مراقش نے کہاکہ زخمیوں کو نکالنے اور لاشوں کو واپس لانے کے لیے لیبیا کے حکام کے ساتھ تال میل کرکے کام کررہا ہے۔ لیبیا افریقی اور عرب ممالک کے غیرقانونی تارکین وطن کے لیے سمندری راستے سے یوروپ جانے کا اہم روانگی مقام ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ منگل کو بھی تجورا میں واقع تارکین وطن کے مرکز پر فضائی حملہ کرکے کم ا زکم 53لوگوں کو مار ڈالا گیا تھا اور 130دیگر تارکین وطن زخمی ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details