اردو

urdu

ETV Bharat / international

عراق: حملوں میں داعش کے چار شدت پسند ہلاک

عراق میں الگ الگ حملوں میں شدت پسند تنظیم داعش کے چار شدت پسند اور دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

By

Published : May 4, 2020, 3:48 PM IST

4 IS militants killed in attacks in Iraq
عراق میں حملوں میں داعش کے چار دہشت گرد ہلاک

صوبہ صلاح الدین کے پولیس نے ترجمان خلیل البازی نے اتوار کو بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فوج کے ہیلی کاپٹر نے داعش کے دہشت گردوں کی ایک گاڑی کا پیچھا کیا اور صوبہ صلاح الدین کے ہمرین کے پہاڑی علاقے میں بمباری کی۔

البازی نے کہا کہ اس بمباری میں داعش کے دہشت گردوں کی گاڑی تباہ ہو گئی اور چار دہشت گرد مارے گئے۔

مشرقی صوبے دیالہ میں ایک چوکی پر داعش کے دہشت گردوں کے حملے میں الحشد الشعبی بریگیڈ سے وابستہ ایک قبائلی فوجی بھی مارا گیا اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

ایک دیگر حملے میں داعش کے دہشت گردوں نے کارا تپا شہر کے نزدیک ایک فوجی اڈے پر آگ لگا دی اور ایک فوجی کو گولی مار دی ۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details