اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارتی شہری سمیت سڑک حادثے میں 28 افراد ہلاک

افریقی ملک مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں گزشتہ روز ہوئے دو مختلف سڑک حادثات میں کم از کم 28 افراد کے ہلاک جبکہ 24 دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو ملیشیائی سیاح سمیت ایک بھارتی شخص بھی شامل ہے۔

By

Published : Dec 29, 2019, 2:49 AM IST

سڑک حادثے میں 28 افراد ہلاک
سڑک حادثے میں 28 افراد ہلاک

افریقی ملک مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں گزشتہ روز ہوئے سڑک حادثہ میں کم از کم 6 افراد کے ہلاک جبکہ 24 دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو ملیشیائی سیاح سمیت ایک بھارتی شخص بھی شامل ہے۔ تا ہم بھارتی سفارتکار کے جانب سی جاری کی گئی اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے بس میں اس وقت 16 بھارتی سیاح موجود تھے۔

یہ حادثہ قاہرہ کے مشرقی حصے میں اس وقت پیش آیا جب سیاحوں سے بھری دو بسیں ایک ٹرک سے جا ٹکرائی۔

میڈیکل ذراعے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو ملیشیائی ایک بھارتی اور تین مصری شہری شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے زیادہ تر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے تا ہم ان میں بھی زیادہ تر سیاح ہیں۔

وہیں ایک دوسرے سڑک حادثے میں کم از کم 22 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جن میں سے زیادہ تر کپڑا مل میں کام کرنے والے مزدور بتائے جا رہے ہیں۔ یہ حادثہ مصر کے شملی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک منی بس ایک ٹرک سے جا ٹکرائی۔

مصر میں بھی زیادہ تر حادثات کی اصل وجہیں سڑکوں کی خستہ حالی اور ٹریفیک کی بد نظمی ہے۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق ملک میں 2018 میں 8 ہزار 480 حادثات پیش آئے تھے جس میں 3 ہزار 87 افراد کو اپنی جان گوانی پڑی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details