متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کا پہلا غیر انسانی تاریخی مریخ مشن آج رات روانہ کیا جائے گا، یہ مریخ پر کسی عرب ملک کی جانب سے بھیجا جانے والا پہلا مشن ہوگا۔
مریخ کی جانب بھیجے جانے والے اس مشن کا نام 'الا مل' یعنی امید رکھا گیا ہے، مشن جاپان کے خلائی مرکز سے رات 12 بج کر 51منٹ پر روانہ کیا جائے گا۔ موسم کی خرابی کے باعث مریخ کے لیے 'الا امل مشن' میں تاخیر ہوسکتی ہے، مشن ایک گھنٹے بعد راکٹ سے الگ ہو جائے گا۔ مشن کا وزن 1350 کلو اور حجم ایک اسپورٹس گاڑی جتنا ہے۔