اسرائیل میں کورونا وائرس کے 1،615 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 74،430 ہوگئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران 10 مزید اموات سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 546 ہوگئی ہے، جب کہ 1،894 مریضوں کی شفایابی کے بعد صحت مند افراد کی تعداد 47،571 ہوگئی ہے۔ اسرائیل میں کورونا کے 26،313 فعال کیسز ہیں۔