اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 12 فلسطینی زخمی - عالمی خبر

یروشلم میں اسرائیل فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں 12 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ ہلال احمر کی ترجمان اعرب الفقہہ نے اس کی اطلاع دی۔

اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 12 فلسطینی زخمی
اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 12 فلسطینی زخمی

By

Published : Jan 29, 2020, 2:10 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 9:49 AM IST

محترمہ الفقہہ نے کہا’’یروشلم میں الاازاریہ علاقے میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران آنسو گیس چھوڑے جانے کی وجہ سے 12 فلسطینی زخمی ہو گئے‘‘۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منگل کو مغربی ایشیا میں امن منصوبہ کے خلاف ریلی کے دوران مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی مسلح افواج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ’ڈیل آف دی سنچری‘ کی پیشکش کی، جس کے تحت اسرائیل یروشلم کو اپنی غیر منقسم راجدھانی کے طور پر منظوری دے گا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 9:49 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details