اردو

urdu

ETV Bharat / international

شامی کیمپ میں 117 بچوں کی موت

شام کے شمال مشرق میں مہاجرین کے لیے بنائے گئے ایک کیمپ میں ناگزیر حالات کی وجہ سے گزشتہ چند ماہ میں 117 بچوں کی موت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

117-children-die-in-battered-camp-in-syria

By

Published : Mar 16, 2019, 12:42 PM IST

انسانی حقوق کی تنظیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شام کے الہول نامی ایک کیمپ میں ناگزیرحالات کی وجہ سے گزشتہ چند ماہ کے دوران 117 بچوں کی موت ہو گئی جن میں سے اکثر 12 سال سے کم عمر کے تھے۔رپورٹ کے مطابق 60 فیصد بچوں کی موت گزشتہ 19 دنوں میں واقع ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ شام کے الہول کیمپ میں دسمبر 2018 سے انسانی بحران کی صورتحال ہے۔ اس کیمپ میں تقریبا 67000 لوگ رہتے ہیں جن میں سے 90 فیصد باغوز سے جان بچا کر بھاگی خواتین اور بچے ہیں۔

باغوز شام میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے قبضے والا آخری شہر ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس کیمپ میں گنجائش سے زیادہ لوگ رہ رہے ہیں اور یہ رہنے کے لائق نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details