اردو

urdu

ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکت کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز - corona tracker

عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے امریکہ میں اب تک سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں، یہاں سوا لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکت کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز
دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکت کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز

By

Published : Jun 29, 2020, 9:30 AM IST

Updated : Jun 29, 2020, 10:03 AM IST

جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد پانچ لاکھ چار ہزار کے قریب ہو گئی ہے۔

جبکہ ایک کروڑ پانچ لاکھ 970 افراد متاثر ہوئے ہیں، سپر پاور سمجھا جانے والا امریکہ میں اب تک 25 لاکھ 42 ہزار 675 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں ایک لاکھ 25 ہزار 763 ہلاک چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکت کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز

برازیل، برطانیہ، اٹلی، فرانس، اسپین اور میکسیکو میں 20 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 89 ہزار 77کیسز درج کیے گئے ہیں، سب سے زیادہ کورونا کیسز میں اضافہ برازیل اور امریکہ میں ہوا ہے یہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالترتیب 46 ہزار 860 اور 44 ہزار 458 کیسز سامنے آئے ہیں، اس دوران بھارت میں بھی 19 ہزار 906 معاملات درج ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکت کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز

ڈبلیو ایچ او کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 4 ہزار 612 مریضوں کی موت ہوئی ہے اور سنیچر کی بہ نسبت 2 ہزار 254 اموات میں کمی ہوئی ہے۔

Last Updated : Jun 29, 2020, 10:03 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details