اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia Ukraine War: ڈبلیو ایچ او نے یوکرین میں طبی مراکز پر حملے کی تصدیق کی

ڈبلیو ایچ او نے یوکرین میں طبی مراکز پر متعدد حملوں کی تصدیق کی، جن میں کئی افراد کی موت ہوئی اور کئی زخمی ہوئے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ طبی مراکز یا طبی اہلکاروں پر حملے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔Russia Ukraine War

WHO confirms attack on medical facilities in Ukraine
ڈبلیو ایچ او نے یوکرین میں طبی مراکز پر حملے کی تصدیق کی

By

Published : Mar 6, 2022, 9:30 PM IST

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے جنگ زدہ یوکرین میں طبی مراکز پر کئی حملوں کی تصدیق کی ہے۔Russia Ukraine War

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اے گیبریئس نے اتوار کے روز ٹویٹ کیا ’’ ڈبلیو ایچ او نے یوکرین میں طبی مراکز پر متعدد حملوں کی تصدیق کی ہے، جن میں کئی افراد کی موت ہوئی ہے اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ رپورٹوں کی جانچ جا رہی ہے۔ طبی مراکز یا طبی اہلکاروں پر حملے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔attack on medical facilities in Ukraine

اس سے قبل ہفتے کے روز ڈبلیو ایچ او نے اتوار کو یوکرین میں طبی مراکز پر حملوں سے متعلق چھ رپورٹیں شائع کی تھیں۔ ساتھ ہی ان حملوں کی بھی شدید مذمت کی، جن کے نتیجے میں 6 افراد مارے گئے اور 11 زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پرھیں: Russia Ukraine War: روس یوکرین جنگ میں اب تک دو ہزار شہری ہلاک

ادھر برطانیہ کے اخبار دی گارجین نے یوکرین کی ایمرجنسی سروسز کے حوالے سے کہا تھا کہ روس کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل کی وجہ سے ان لوگوں کی موت ہوئی ہیں۔

یہ حملہ یوکرین کے دارالحکومت کیو کے شمال مغرب میں تقریباً 140 کلومیٹر دور زیٹومیر علاقے میں رہائشی مکانات پر ہوا تھا۔ کوروسٹن میں ایک اور حملے میں ایک شخص کی موت اور دو زخمی ہو گئے تھے۔

روسی فوجیوں نے اتوار کے روز یوکرین کے ایرپین میں ایک پل کو نشانہ بنایا جس میں دو بچوں سمیت عام شہری ہلاک ہو گئے۔

برطانوی اخبار گارجین کی رپورٹ کے مطابق ماریوپولی کی سٹی کونسل نے کہا ہے کہ شہریوں کو نکالنے کے لیے دوسری جنگ بندی کی کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Russia Attacks Ukraine: روس کا مقصد ہمیں مٹانا ہے، یوکرینی صدر

قابل ذکر ہے کہ ہفتے کے روز روسی فوجیوں کی جانب سے شہریوں کے انخلاء کے معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد شہریوں کے انخلاء کا عمل منسوخ کر دیا گیا تھا۔دی گارڈین کی خبر کے مطابق یوکرین کے صدارتی مشیر اولیکسی ایرستووچ نے ٹیلی ویژن پر کہا کہ روس بعض علاقوں میں جنگ بندی کے معاہدوں کی تعمیل نہیں کر رہا ہے۔

رضاکار تنظیم ہولو ٹرسٹ جو لینڈ سلائیڈ کے ملبے کو صاف کرتی ہے، نے ٹویٹ کیاکہ کوئی مواصلات نہیں، پانی نہیں، بجلی نہیں، دکانوں میں کھانا نہیں ہے۔ جہازوں، گولہ بارود، طیاروں سے بمباری ہوتی ہے۔ ہم ایسی حالت میں ہیں کہ میرے پاس الفاظ نہیں، یہ ایک زندہ جہنم ہے۔

دریں اثناء روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہاکہ روسی مسلح افواج یوکرین کے فوجی ڈھانچے پر حملہ کر رہی ہیں۔ 6 مارچ کی صبح طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں سے حملے کیے گئے۔ جس میںیوکرائنی فضائیہ کا اڈہ تباہ ہو گیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details