اردو

urdu

ETV Bharat / international

ماسک کا استعمال کووڈ کو پھیلنے سے روکنے کیلئے بہترین

ایک تحقیق کے مطابق ماسک کا استعمال کووڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اہم ترین رکاوٹ کا کردار ادا کرتا ہے اور تجرباتی تحقیقی رپورٹس کے مطابق اس سے کسی کے بات کرنے سے ذرات یا ہوا میں موجود ذرات کی روک تھام ہوتی ہے۔

face mask
face mask

By

Published : Jul 5, 2021, 12:20 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ میں ماسک کی اہمیت پر ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس کے مطابق ماسک کا استعمال نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔

برطانیہ کی برسٹل یونیورسٹی، آکسفورڈ یونیورسٹی اور کوپن ہیگن یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں ماسک کے اثرات کا جائزہ 6 براعظموں میں لیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی۔


تحقیق کے مطابق ماسک کا استعمال کووڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اہم ترین رکاوٹ کا کردار ادا کرتا ہے اور تجرباتی تحقیقی رپورٹس کے مطابق اس سے کسی کے بات کرنے سے ذرات یا ہوا میں موجود ذرات کی روک تھام ہوتی ہے تاہم اب تک اس وبائی بیماری کے پھیلاؤ پر اس اثر کا وبائی ڈیٹا کو مدنظر رکھ کر جائزہ نہیں لیا گیا تھا۔

تحقیقی ٹیم نے ماسک کے اثرات کا تجزیہ کیا جو اپنی طرز کا سب سے بڑا سروے بھی ہے جس میں 2 کروڑ افراد اور 6 براعظموں کے 92 خطوں کے ڈیٹا کو دیکھا گیا۔محققین نے ماضی کے تحقیقی کام کا بھی تجزیہ کیا ہے۔

ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق محققین نے ایک تیکنیک hierarchical Bayesian ماڈلنگ کو استعمال کرکے ماسک پہننے اور ماسک کے استعمال کی پابندی کے اثرات کا ان خطوں میں کیسز کی تعداد سے موازنہ کیا، تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ اگر کسی خطے میں سب لوگ ماسک کا استعمال کریں تو کووڈ 19 کے کیسز کی شرح میں 25 فیصد تک کمی آسکتی ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ فیس ماسک کے لازمی استعمال کی پابندی لوگ بتدریج کرتے ہیں اور کیسز کی تعداد سے کسی علاقے میں فیس ماسک پہننے کی شرح کی پیش گوئی بھی کی جاسکتی ہے۔

محققین نے کہا کہ اس وقت جب ماسک کا استعمال کم ہو رہا ہے اور ان کو پہننے کی پابندی بھی بتدریج ختم ہورہی ہے، تو اس وقت ہماری تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ کسی آبادی میں ماسک کووڈ 19 کی روک تھام میں اہم اثرات مرتب کرتا ہے۔

اس تحقیقاتی ٹیم کا کام ابھی جاری ہے اور اب کورونا کی نئی اقسام پر ماسک کے اثرات کا تجزیہ کیا جارہا ہے جبکہ یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ کس قسم کے ماسک کو پہننا بیماری سے زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details