اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکی وزیرخارجہ کی جارجیا کے صدر سے ملاقات - US Sec. Pompeo

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا کہ 'جارجیا کے ساتھ امریکی تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے اور روسی قبضے کے مقابلہ میں جارجیا کی خودمختاری کے لئے ہماری حمایت مستحکم ہے'۔

US Sec. Pompeo meets President of Georgia
امریکی وزیرخارجہ کی جارجیا کے صدر سے ملاقات

By

Published : Nov 18, 2020, 5:23 PM IST

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے جارجیا کے شہر تبیلیسی میں خاتون صدر سالومے زورابشویلی سے ملاقات کی۔

ویڈیو

پومپیو نے جارجیا کے وزیر اعظم جیورگی گکھریہ، وزیر خارجہ ڈیوڈ زالکالیانی اور جارجیا کے آرتھوڈوکس چرچ کے سرپرست ایلیا دوم کے ساتھ بھی ملاقاتوں کا منصوبہ بنایا ہے۔

ارجیائی صدر سلومے زورابیچیولی نے کہا ہے کہ 'جارجیا آنے کے لئے آپ کا شکریہ! ہماری ملاقات نتیجہ خیز رہے'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'ہمیں آزادی کے لیے امریکہ کی طرف سے 30 برس کی مسلسل اور بلاشبہ حمایت حاصل رہی، جس سے ہمیں چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور اپنے اقدار کی حفاظت کرنے کی سہولت ملی ہے'۔

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا کہ 'صدر کو دیکھ کر اچھا لگا۔ آج جارجیا کے ساتھ امریکی تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے اور روسی قبضے کے مقابلہ میں جارجیا کی خودمختاری کے لئے ہماری حمایت مستحکم ہے'۔

ان کے منصوبوں میں اسرائیل، متحدہ عرب امارات، قطر اور سعودی عرب کا دورہ بھی شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details