اردو

urdu

ETV Bharat / international

یوکرین صدر کے امریکی دورے کے سلسلے میں بے یقینی برقرار - امریکی دورے کے سلسلے میں بے یقینی

یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی ملک میں ہونے والے مقامی انتخابات سے پہلے ہی امریکہ کا دورہ کرسکتے ہیں۔ یوکرین میں 25 اکتوبر کو مقامی انتخابات کی تجویز ہے۔

Uncertainty over Ukraine's US visit
یوکرین صدر کے امریکی دورے کے سلسلے میں بے یقینی برقرار

By

Published : May 13, 2020, 1:34 PM IST

امریکہ میں یوکرین کے سفیر وولوڈی میر ییلینچکو نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19)کے انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن نافذ ہے اس لئے صدر کے اس دورے کے سلسلے میں بے یقینی بنی ہوئی ہے۔

یوکرین صدر کے امریکی دورے کے سلسلے میں بے یقینی برقرار

ییلنچکی نے کہا 'میں یہ نہیں کہوں گا کہ ہم 100 فیصد پُر یقین ہیں کہ یہ دورہ الیکشن سے پہلے ہوگا۔ خصوصی طورپر تب جبکہ کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے باقاعدہ پروگرام میں تبدیلی کا امکان ہے'۔

امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائن اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی اے ایس ای)کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق یوکرین میں کورونا وائرس کےاب تک 16023 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اس وبا سے 425 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details