اردو

urdu

ETV Bharat / international

برطانوی پارلیمان معطل کرنے کی درخواست منظور

برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ دوم نے پارلیمان معطل کرنے کی حکومت کی سفارش کو منظوری دے دی ہے۔ اب ستمبر میں پارلیمان معطل کر دی جائے گی۔

By

Published : Aug 28, 2019, 11:30 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 4:17 PM IST

moves to suspend Parliament ahead of Brexit


برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ملکہ برطانیہ سے پارلیمان کو معطل کرنے کی درخواست کی تھی جو منظور کرلی گئی ہے۔

اس کا باضابطہ اعلان 9 سے 12 ستمبر کے درمیان کیا جائے گا اور پارلیمان 14 اکتوبر تک معطل رہے گی۔

برطانوی حکومت نے ستمبر میں اراکین پارلیمان کے لوٹنے کے کچھ دنوں کے بعد اور بریگزٹ کی حتمی تاریخ کے کچھ دنوں پہلے پارلیمنٹ کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ معطل ہونے کے بعد 14 اکتوبر کو ملکۂ برطانیہ کا خطاب ہو گا، جس میں وہ حکومت کے ایجنڈے کا خاکہ پیش کرے گی۔

برطانیہ کی حزب اختلاف کی جماعت نے حکومت کے اس فیصلے کی تنقید کی ہے۔

برطانوی اسپیکر جان برکاو نے اس کو آئینی بحران قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمان کی معطلی کا مقصد ارکان کو بریگزٹ پر بحث سے باز رکھنا اور انکو اپنے فرائض سے روکنا ہے جوکہ ملک کے مستقبل کی راہ کا تعین کرے گا۔

جبکہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپوزیشن کے ان الزامات کو خارج کیا ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 4:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details