اردو

urdu

ETV Bharat / international

یوکرینی پارلیمان میں آزاد تجارتی معاہدہ منظور

یوکرئن اور اسرائیل کے درمیان ہوئے آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کو یوکرئن کی پارلیمنٹ نے منظوری دے دی۔

By

Published : Jul 12, 2019, 12:35 PM IST

free-trade-agreement-with-israel


یوکرین پارلیمنٹ کی سرکاری ویب سائٹ نے جمعرات کے روز اطلاع دی کہ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کو یوکرئن کی پارلیمنٹ میں منظور کر لیا گیا ہے۔

یوکرین کی اقتصادی ترقی اور تجارت کے سابق نائب وزیر نتاليا مكولسكايا کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان اعلی تکنیک، انجینئرنگ، فوڈ پروسیسنگ سازوسامان اور دیگر صنعتوں میں تعاون کو ہری جھنڈی ہے۔

ماہرین کے مطابق زیادہ درآمد ات ڈیوٹی کی وجہ سے اسرائیل کے بازاروں سے خاص طور پر زرعی مصنوعات کی درآمدات بند کر دی گئی تھی۔

یہ معاہدہ یوکرین کے برآمدات سے منسلک لوگوں کے لیے مواقع پیدا کرے گا۔ دونوں ممالک نے 21 جنوری کو اس معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ دونوں ممالک کی پارلیمنٹ سے منظوری ملنے کے 60 دن کے اندر اندر اس معاہدہ کا اطلاق ہو جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details