اردو

urdu

By

Published : Mar 2, 2021, 10:15 AM IST

ETV Bharat / international

'برطانیہ لاک ڈاؤن کے ضابطوں میں تبدیلی نہیں کرے گا'

برطانیہ حکومت کا برازیل میں پائے گئے کورونا وائرس (کووڈ 19) کے نئے اسٹرین کے بعد اس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن کے ضابطوں میں تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

uk will not change lockdown rules says uk health secretary matt hancock
'برطانیہ لاک ڈاؤن کے ضابطوں میں تبدیلی نہیں کرے گا'

برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہینکوک نے کہا ہے کہ ’اگر آپ جمعہ کو سامنے آنے والے نئے کیسز کی تعداد پر نظر ڈالیں گے تو نئے کیسز کی تعداد میں کمی آرہی ہے، لیکن اس کی رفتار کم بھی ہو رہی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم سبھی کو کیسے نئے ضابطوں کا عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے'۔

انہوں نے بتایا کہ '8 مارچ سے اسکولز کو دوبارہ کھولنے کے منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی‘۔

یہ بھی پڑھیں: 'دنیا بھر میں سات ہفتے بعد کورونا کیسز میں پھر سے اضافہ'

انہوں نے کہا کہ ’پہلی بار برازیل کے ماناؤس میں پائے گئے کورونا کے نئے اسٹرین کے چھ کیسز برطانیہ میں پائے گئے ہیں۔ ان میں سے تین کیسز اسکاٹ لینڈ اور تین انگلینڈ میں پائے گئے ہیں۔ ان میں سے پانچ افراد کو ہوم آئیسولیشن کیا گیا ہے۔ ہم احتیاط کے طور پر ساؤتھ لیسٹر شائر میں سرج ٹیسٹ کر رہے ہیں اور میں سبھی سے محتاط رہنے کی درخواست کرتا ہوں‘۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details