اردو

urdu

ETV Bharat / international

بریگزٹ کے چاروں قرارداد مسترد

برطانیہ کے ممبران پارلیمنٹ نے دوسرے راؤنڈ میں بریکزٹ کے چاروں قرارداد کو پارلیمنٹ سے مسترد کر دیا۔

By

Published : Apr 2, 2019, 9:48 AM IST

متعلقہ تصویر

پارلیمنٹ کے اسپیکر جان بیركو کی طرف سے لائے گئے تمام چار قراردادوں کو ممبران پارلیمنٹ نے مسترد کر دیا۔ برطانیہ کی حکومت کو یوروپی یونین (ای یو) سے باہر نکلنے پر 12 اپریل تک فیصلہ کرنا ہے۔
وزیر اعظم ٹریزامے کے چاروں قرارداد پارلیمنٹ میں ارکان پارلیمان کی حمایت حاصل نہیں کر سکا اور اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے قرارداد ساقط ہوگیا۔

متعلقہ ویڈیو

بریگزٹ کے معاملہ پر عوام کے ووٹ ڈالنے کے فیصلہ پر ارکان پارلیمان نے 292 میں سے 280 ووٹ کر کے اس قرارداد کی بھی مخالفت کی۔
قابل ذکر ہے کہ برطانیہ حکومت کی کابینہ کی میٹنگ منگل کی صبح ہو سکتی ہے. اس میٹنگ میں استعفی دینے، عام انتخابات کرانے یا قیادت کی تبدیلی کرنے کے بارے میں غور کیا جا سکتا ہے۔
کنزرویٹو پارٹی کے ایم پی نک بولس نے کہا 'میری پارٹی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتی۔ مجھے افسوس ہے کہ اب میں پارٹی میں نہیں رہ سکتا۔ میں مانتا ہوں کہ میں ناکام ہوا'۔
برطانوی کابینہ وزراء کو ایک بار پھر مبینہ طور پر ووٹوں کے بائیکاٹ کی ہدایت دی گئی کیونکہ رہنما ایک متبادل سودے کے لئے دوسری کوشش کرتے ہیں۔
ٹریزامے نے مشورہ دیا تھا کہ وہ علامتی ووٹ کے عمل کے ساتھ تعمیری طور پر منسلک ہوں گی۔ لیکن وزیر اعظم مئے کی یوروپین یونین سے بات چیت کرنے کے منصوبہ کو پارلیمنٹ سے دو بار بھاری ووٹوں سے مسترد کر دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details