اردو

urdu

ETV Bharat / international

برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 422 افراد ہلاک - کورونا وائرس کے 1427 نئے کیس

برطانیہ میں کورونا وائرس (کووڈ -19) سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 422 ہو گئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 422 افراد ہلاک
برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 422 افراد ہلاک

By

Published : Mar 25, 2020, 11:14 AM IST

برطانیہ کی وزارت صحت نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1427 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے ملک میں کوروناوائرس متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 8077 ہو گئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 422 افراد ہلاک

برطانیہ میں ایک دن میں کوروناوائرس سے 87 افراد کی موت ہوئی ہے۔ برطانیہ میں اب تک 90 ہزار436 لوگوں کی کورونا کی تشخیص کی جا چکی ہے جس میں 8077 افراد متاثر پائے گئے ہیں۔

برطانیہ کے ہیلتھ سکریٹری میٹ ہین کاک نے منگل کو ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ اس عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے نمائش سینٹر ایکسل میں چار ہزار بیڈ والا ایک عارضی ہسپتال بنایا گیا ہے۔

برطانیہ میں ضرورت مند لوگوں تک دواؤں سمیت دیگر ضروری چیزیں پہنچانے کے لیے دو لاکھ 50ہزار رضاکاروں کی ایک ٹیم تیار کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤں کو کم کرنے کے لیے برطانیہ کی حکومت نے رٹائرڈ 11 ہزار 500 طبی عملہ کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں 2660 ڈاکٹر اور 6147 نرسیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 18000 میڈیکل طلبا طالبات بھی اس ہنگامی صورت حال سے نمٹنے میں مدد کریں گے۔

کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے برطانیہ میں مکمل طور پر لاک ڈاون کے اعلان کے علاوہ کئی دیگر سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details