اردو

urdu

ETV Bharat / international

بریگزٹ میں توسیع آخری ہوسکتی ہے: ڈونلڈ ٹسک - The Brexit Extension may be the last said Donald Tusk

سبکدوش ہونے والے یوروپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ بلاک کے ذریعہ دی جانے والی بریگزٹ توسیع کا بیشتر فائدہ اٹھائے اور متنبہ کیا کہ اس عمل میں مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی ہے۔

یوروپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک

By

Published : Oct 30, 2019, 9:33 AM IST

یوروپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے ٹویٹ کر کے کہا کہ میرے برطانوی دوستوں کے لیے یوروپی یونین 27 نے باضابطہ طور پر توسیع کی ہے اور یہ توسیع آخری ہوسکتی ہے۔ براہ کرم اس وقت کا بہترین استعمال کریں۔ میں بھی آپ کو الوداع کہنا چاہتا ہوں کیونکہ میرا مشن یہاں ختم ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ بیلجیئم کے سابق وزیر اعظم چارلس مشیل آئندہ ماہ ٹسک کی جگہ یوروپی کونسل کے صدر بننے والے ہیں۔

مزید پڑھیں: بریگزٹ: برطانیہ میں عام انتخابات کی منظوری

یوروپی یونین کے رہنماؤں نے پیر کے روز بریکزٹ عمل میں تین ماہ کی توسیع کے لیے برطانیہ کی درخواست کو منظور کرلیا جس کا مطلب یہ ہے کہ گذشتہ آخری تاریخ کے مطابق ملک جمعرات کو اس بلاک کو نہیں چھوڑے گا۔

ٹسک نے کہا تھا کہ بلاک کے باقی 27 رہنماؤں نے 31 جنوری 2020 تک توسیع میں اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ برطانوی قانون سازوں نے منگل کو برطانیہ میں عام انتخابات کے حق میں ووٹ دیا، جس سے 12 دسمبر کو ملک کے یوروپی یونین سے نئی ڈیڈ لائن پر روانگی کے ہفتہ قبل انتخابات ہونے کی راہ ہموار ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details