سویڈن میں ہوائی جہاز کے حادثے میں پائلٹ سمیت نو افراد ہلاک ہوگئے۔ سویڈن پولیس نے بتایا کہ چھوٹا طیارہ اوریبرو کے مضافات میں گر کر تباہ ہوا ، جس میں آٹھ اسکائی ڈائیور اور ایک پائلٹ سوار تھا۔
سویڈش پولیس نے بتایا کہ یہ ایک انتہائی سنگین حادثہ تھا۔ گرنے والے طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ آٹھ اسکائی ڈائیورز ڈی ایچ سی -2 ٹربو بیور طیارے میں سوار تھے۔ طیارہ ٹیک آف کے فورا بعد اوریبرو ایئرپورٹ کے رن وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا اور آگ لگ گئی۔