اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسپین: فلومینا طوفان کے سبب چار افراد ہلاک - موسم کے صاف ہونے کا انتظار کر رہے ہیں

برفانی طوفان سے اسپین میں ہزاروں مسافر گاڑیوں میں یا ٹرین اسٹیشنوں اور ہوائی اڈوں پر پھنس گئے ہیں جس سے تمام خدمات معطل ہوگئی ہیں۔

storm filomena kills four people in spain
اسپین میں طوفان سے چار افراد ہلاک

By

Published : Jan 10, 2021, 4:23 PM IST

فلومینا طوفان کے باعث اسپین میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ حالات بدتر ہونے کی وجہ سے پروازیں اور ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

اسپین پولیس نے چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

اس طوفان کی وجہ سے میڈرڈ میں حالات بدتر ہوگئے ہیں جس کے بعد پروازیں اور ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اسپین میں طوفان سے چار افراد ہلاک

اسپین کی ملٹری ایمرجنسی یونٹ کے دستے کو میڈرڈ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور مرکزی مارکیٹ میں تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ طوفان فلومینا کی وجہ سے ہوئی شدید برف باری کے بعد برف کو صاف کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: 'بھارتی خارجہ پالیسی آزاد اور قومی مفادات سے وابستہ'

برفانی طوفان سے اسپین میں ہزاروں مسافر گاڑیوں میں یا ٹرین اسٹیشنوں اور ہوائی اڈوں پر پھنس گئے ہیں جس سے تمام خدمات معطل ہوگئی ہیں۔

قومی موسمی ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ میڈرڈ میں برف باری غیر متوقع سطح پر پہنچ گئی ہے، جس میں ہسپانوی دارالحکومت میں 50 سینٹی میٹر (20 انچ) سے زیادہ برف پڑ چکی ہے۔

برف باری کی وجہ سے براجاس اڈولفو سواریز ہوائی اڈے پر آنے والی اور جانے والی تمام پروازوں کو معطل کر دیا گیا ہے، جس سے سیکڑوں مسافر ہوائی اڈے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور موسم کے صاف ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details