ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے بھارت میں کورونا کے بڑھتے معاملات اور اموات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹریڈوس ایڈنم گھیبریسیس نے کہا کہ بھارت میں جو ہورہا ہے وہ ہمیں دکھاتا ہے کہ وائرس کیا کر سکتا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ "ہم بھارت میں کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات اور اموات پر فکر مند ہیں۔ صورتحال پیچیدہ ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں مختلف ردعمل کی ضرورت ہے۔''