اردو

urdu

ETV Bharat / international

برطانیہ: بھارتی نژاد وزیرداخلہ، پاکستانی نژاد وزیرخزانہ

برطانیہ کے نئے وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ میں بھارتی نژاد پریتی پٹیل کو وزیرداخلہ اور پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو وزارت داخلہ کے عہدے سے ہٹاکر وزیرخرانہ بنایا گیا ہے۔

By

Published : Jul 25, 2019, 12:21 PM IST

sajid javid & priti patel


ساجد جاوید

49 سالہ ساجد کی پیدائش پاکستانی نژاد خاندان میں برطانیہ میں ہوئی۔ سنہ 2018 میں ساجد جاوید کو ٹریزامے کی حکومت میں وزیرداخلہ بنایا گیا تھا تو وہ برطانیہ کے نسلی اقلیتی کمیونٹی سے پہلے وزیرداخلہ منتخب ہوئے تھے۔

ساجد جاوید برطانیہ کے برومزگروو سے سنہ 2010 میں رکن پارلیمان بنے۔ ان کی پیدائش برطانیہ کے راکڈیل میں ایک پاکستانی خاندان میں ہوئی۔

ساجد جاوید نے اپنی اسکولنگ برسٹل سے کی۔ یہاں ان کی فیملی نے خواتین کے کپڑوں کی ایک دکان خریدی تھی، اسی دکان کے اوپر بنے دو کمروں کے فلیٹ میں ان کا خاندان رہتا تھا۔

اسکول کی تعلیم کے دوران ہی ساجد جاوید کی دلچسپی بینک اور سرمایہ کاری کی طرف ہو گئی تھی۔ انہوں نے محض 14 برس کی عمر میں اپنے والد کے بینک مینیجر سے ملاقات کی اور 500 پاؤنڈ قرض لے لیے اور یہ رقم انہوں نے سرمایہ کاری میں لگا دی۔ کم عمر ہی میں ساجد جاوید بینکنگ سیکٹر میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔

ساجد جاوید اور پریٹی پٹیل بورس جانسن کی کابینہ میں شامل۔

پریتی پٹیل

برطانیہ کی نومنتخب وزیرداخلہ پریتی پٹیل کی پیدائش لندن میں ہوئی۔ ان کے والدین حقیقی طور پر گجرات سے تعلق رکھتے تھے، لیکن پھر وہ یوگانڈا چلے گئے، بعد میں برطانیہ آ بسے۔

دو برس قبل ایک تنازع کی وجہ سے پریٹی پٹیل کو ٹریزامے کی کابینہ سے استعفی دینا پڑا، لیکن اب حکومت میں ان کی واپسی ہوئی ہے۔

پریٹی پٹیل بہت کم عمر ہی میں کنزرویٹو پارٹی میں شامل ہوگئیں، اس وقت ان کی عمر بمشکل 20 برس تھی، تب جان میجر برطانیہ کے وزیراعظم تھے۔

سنہ 2017 کے اگست میں پریتی پٹیل کو اپنی ذاتی اسرائیل دورے کے دوران ایک تنازع کے بعد عالمی ترقیاتی سکریٹری کے عہدے استعفی دینا پڑا تھا۔

اس دوران پریتی پٹیل نے اسرائیلی وزیراعظم سمیت کئی اسرائیلی عہدیداروں سے ملاقاتیں کی تھیں۔

اس کی جانکاری انہوں نے برطانوی حکومت یا اسرائیل میں برطانوی سفیر کی بھی نہیں دی تھی۔

پریتی پٹیل کو برطانیہ میں کنزریٹو پارٹی کے چکمتے ستارے کے طور دیکھا جا تا ہے۔

مئی 2010 میں کنزرویٹیو پارٹی کی جانب سے وٹہیم سے رکنِ پارلیمان منتخب ہوئی تھیں۔

جولائی 2014 سے مئی 2015 تک وزیرِ خزانہ رہیں

پھر مئی 2015 سے جولائی 2016 تک وزیرِ روزگار رہیں

جولائی 2016 میں انھیں وزیرِ ترقی مقرر کیا گیا

وہ طویل عرصے سے بریگزٹ کی حامی رہی ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details