اردو

urdu

ETV Bharat / international

'افغانستان میں فوج بھیجنا روس کے مفاد میں نہیں'

روسی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ افغانستان میں روسی فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور روس بنیادی طور پر بین الافغان مذاکرات قائم کرنے کے لیے سیاسی اور سفارتی کوششوں پر توجہ مرکوز کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔

By

Published : Aug 23, 2021, 2:00 PM IST

Russian Security Council Secretary
Russian Security Council Secretary

روس کے نائب وزیر خارجہ اولیگ سیرومولوتوف نے کہا کہ افغانستان میں فوج بھیجنے کا اس کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور نہ ہی طالبان کو فوجی امداد کی ضرورت ہے۔

روس کی جانب سے افغانستان میں فوج بھیجنے کے امکان کے تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سیرومولوٹوف نے کہا کہ ’’اس طرح کا سوال پوچھنا مناسب نہیں ہے۔ ایسا قدم اٹھانا ہمارے مفاد میں نہیں ہے۔ اس کے علاوہ نئے افغان حکام نے ملک میں انتظامات بحال کرنا شروع کر دیے ہیں اور انہیں کسی کی فوجی مدد کی ضرورت نہیں ہے‘‘۔

روسی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نکولائی پیٹروشیو نے کہا کہ افغانستان میں روسی فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور روس بنیادی طور پر بین الافغان مذاکرات قائم کرنے کے لیے سیاسی اور سفارتی کوششوں پر توجہ مرکوز کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ افغانستان کو اس وقت درپیش تمام مسائل کا پرامن حل ہونا چاہیے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details