واشنگٹن:امریکی نائب صدر کملا ہریس نے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے سے نہ صرف یوکرین بلکہ پورے یورپ میں جمہوریت اور سلامتی کو خطرہ ہے۔
سی این این نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ کملا ہریس نے امریکہ اور اس کے ناٹو اور یورپی اتحادیوں کے درمیان اتحاد کو اجاگر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ یوکرین پر روس کا بلا اشتعال حملہ تمام جمہوریتوں کے لیے خطرہ ہے Kamala Harris over Russian Invasion۔
سی این این نے ہفتہ کے روز واشنگٹن ڈی سی میں ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے سرمائی اجلاس میں ہریس کے حوالے سے کہا کہ روسی جارحیت سے نہ صرف یوکرین کی جمہوریت کو خطرہ ہے بلکہ اس سے پورے یورپ میں جمہوریت اور سلامتی کو بھی خطرہ ہے۔